بلوچستان میں مقامی سطح پر گردوں کی پیوند کاری کے آپریشنز کا آغاز کردیا گیا ہے ‘میر علی مردان خان ڈومکی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں مقامی سطح پر گردوں کی پیوند کاری کے آپریشنز کا آغاز کردیا گیا ہے ابتک کوئٹہ میں گردوں کی پیوند کاری کے 60 آپریشن کامیابی کے ساتھ کئے جاچکے ہیں یہ بات نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے آج بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرولوجی اینڈ یورولوجی میں نئے تعمیر شدہ یونٹ کی افتتاحی تقریب  کے موقع پر کہی افتتاحی تقریب میں نگران وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی اور بیونک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر کریم زرکون نے ادارے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ہر ضلع میں ڈائیلاسز یونٹس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ یونٹ چلانے کے لئے مقامی افراد کو بیونک (BINUQ) میں ڈائیلاسز میڈیکل ٹیکنیشن کی تربیت دی جائے گی . .

متعلقہ خبریں