آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایچ ای جنرل فیاض بن حمید الرویلی، چیف آف جنرل اسٹاف سعودی عرب نے اعلیٰ اختیاراتی فوجی وفد کے ملاقات کی . آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں، دفاع اور سلامتی کے امور سمیت دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا. قبل ازیں وفد نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے بھی ملاقات کی .

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون اور تربیت پر تبادلہ خیال کیا گیا . . .

متعلقہ خبریں