پرینیتی اور راگھو کی شادی کی تیاریاں عروج پر ،راجستھان کامہنگا ترین ہوٹل بک کروا لیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا 24 ستمبر کو شادی کرنے والے ہیں اور جوڑے نے ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں دی لیلا پیلس بک کرایا ہے جس کے سویٹ کی ایک دن کی قیمت جان کر اداکارہ کے مداح حیران رہ جائیں گے .

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 ستمبر کو دی لیلا پیلس میں ہونے والی پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شاہی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں، راگھو اپنی دلہنیا پرینتی کو لینے کے لیے میواڑی انداز میں سجی ایک کشتی میں دی لیلا پیلس جائیں گے جبکہ کشتی کو بھی روایتی انداز میں سجایا جا رہا ہے .


رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرینیتی اور راگھو کی شادی کے لیے دی لیلا پیلس کا مہنگا ترین مہاراجہ سویٹ بھی بک کرایا گیا ہے جس کا ایک دن کا کرایہ تقریبا بھارتی 10 لاکھ روپے ہے . دی لیلا پیلس دنیا اور بھارت کے خوبصورت اور مہنگے ترین ہوٹلز میں سے ایک ہے .

. .

متعلقہ خبریں