بلوچستان میں ایک نیا بلوچستان ڈیجیٹیل یوتھ پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے ‘جان اچکزئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا بی آر ایس پی کوئٹہ کا دورہ ‘ ڈیجیٹل بلوچستان پروگرام میں نوجوانوں کی ٹریننگ اور تربیتی پروگرامز کے انتعقاد بارے گفتگو ۔ نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے گذشہ روز بی آر ایس پی آفس کوئٹہ کا دورہ کیا ‘ جہاں بی آر ایس پی کے سربراہ عبدالرشید اور دیگر نے انکا استقبال کیا ‘ اس موقع پر جان اچکزئی کو بی آر ایس پی کے زیر اہتمام چلنے والے مختلف پروگرامز بارے بریفنگ دی گئی ‘

صوبائی وزیر اطلاعات حکومت بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایک نیا بلوچستان ڈیجیٹیل یوتھ پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے اس نئی اسکیم سے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو فائدہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں ایک ڈیجیٹل لیب بنائی جارہی ہے۔ایک لیب پر ایک کروڑ 20 لاکھ لاگت آئے گی۔اس حوالے سے چائناسفارتخانہ ڈیجیٹل لیب کے قیام کے لئے فنڈنگ کریگا۔ سب سے پہلے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ڈیجیٹل لیب بنائی جائے گی اس کے بعد صوبے کے دیگر اضلاع میں مرحلہ وار لیبز بنائی جائیں گی –

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو محکمہ اطلاعات اور آئی ٹی کی جانب سے 500 اسکالرشپس دی جا رہی ہیں۔بلوچستان میں آئی ٹی سیکٹر پر دیگر ممالک سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اس حوالے سے چائنیز حکومت نے 3 لاکھ آرایم بی آفر کی ہے۔ہماری کوشش ہے بلوچستان کی ہر یونیورسٹی سے 200 طلبہ کو اسکالرشپس دی جائیںجس ضلع میں یونیورسٹی نہیں وہاں کالج کے طلبا کو سکاشپس کے لئے چنا جائے گا۔

چائنیز حکومت کی جانب سے ہمیں گرانٹ دی جارہی ہے جو خوش آئند اقدام ہے ہماری اور حکومت کی کوشش ے کہ ہم ہر ماہ 4 ورکشاپ کرائیں تاکہ اس حوالے سے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے مستفید کراکر سوشل میڈیا سے واقفیت اور ان کی صلاحیتوں کو ابھارکر ان کے مستقبل کو سنوارنے اور بہتر بنانے کے لئے عملی کوششیں کی جارہی ہیں بلوچستان کے طلبا تعلیمی اور جدید ٹیکنالوجی کے دور میں کسی سے پیچھے نہ رہ سکے