انصاف کیلئے پاکستانی عدلیہ آخری امید ہے، 9 سال سے لاپتا رفیق اومان کو بازیاب کرایا جائے، اہلخانہ


تربت (قدرت روزنامہ) لاپتہ اسکول ٹیچر اور بلوچی زبان کے فن کار رفیق اومان کی بچیوں اور دیگر رشتہ داروں نے ان کی گمشدگی کو 9 سال پورا ہونے پر تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بار پھر وفاقی و صوبائی حکومتوں، عسکری قیادت، چیف جسٹس آف پاکستان اور سیاسی جماعتوں سے رفیق اومان کی بازیابی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رفیق اومان کے بچیوں اور رشتہ دار خواتین نے کہاکہ 21 ستمبر 2014ءکو انہیں سرکاری کام کے سلسلے میں محکمہ ایجوکیشن کے آفس آنے اور سرکاری کام انجام دینے کے بعد واپس جاتے ہوئے راستے میں ڈنک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرکے لاپتہ کیا
جس کے بعد ہماری تمام کوشش اور جدوجہد کے باوجود انہیں بازیاب نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہاکہ رفیق اومان بل نگور کے سرکاری ہائی سکول میں ہیڈماسٹر تھے جبکہ اس کے ساتھ وہ بلوچی زبان میں گیت گاتے بھی تھے ان دونوں کاموں کے علاوہ وہ نہ کبھی گھر سے باہر جاتے نہ ہی کوئی اور کام یا غیر قانونی سرگرمی میں شامل رہے، اگر اغوا کاروں کے نزدیک رفیق اومان ان دو کاموں کے علاوہ کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ رہے ہیں تو ہمیں ان کے بارے میں بتایا جائے تاکہ ہم اس بات پر مطمئن رہیں کہ وہ قانون کی نظر میں واقعی ایک مجرم تھے
لیکن اغوا کاروں کے پاس ثبوت نہیں تو خدارا ہمیں 9 سال اذیت دینے کے بعد ترس کھا کر انہیں بازیاب کیا جائے تاکہ ان کے بازیابی کی خوشی میں ہم اپنے نصیب کے یہ اندوہناک 9 سال بھول جائیں۔ انہوں نے کہا کہ رفیق اومان کی بازیابی کے لیے ہم نے اپنی بساط کے مطابق ہر در جہاں انصاف اور مدد ملنے کی امید تھی کھٹکھٹایا، ہم انتظامی افسران سے ملے، وزرا اور مشیروں سے ملاقات کی حتیٰ کہ انصاف رسائی کے آخری درواز ے عدلیہ کے سامنے بھی اپنا مقدمہ پیش کیا مگر بدقسمتی سے ملک میں عدالتی نظام بکاﺅ مال ہے، جس میں انصاف رسائی کی امید سراب کے سوا کچھ نہیں البتہ ہم مجبور اور بے بس ہیں اس لیے اسی عدلیہ سے انصاف کی طلب کرنے پر مجبور ہیں کیوں کہ ملک میں عدلیہ ہی انصاف دلانے کا سمبل ہے۔ انہوں نے نگراں وزیراعظم پاکستان، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف جسٹس آف پاکستان، عسکری قیادت اور تمام ملکی و صوبائی سیاسی جماعتوں سے رفیق اومان کی بازیابی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

2 hours ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

2 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

2 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

2 hours ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

3 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago