اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے اعلیٰ اور روشن مستقبل کا ضامن ہے، چینی وزارت خارجہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کے روشن مستقبل، اعلی معیار اور دیر پا فوائد کا ضامن ہے۔دونوں ممالک کو تعلقات مزید بہتر کرنے اور ترقیاتی منصوبوں میں توازن برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔یہ بات چین کے وزارت خارجہ برائے ایشیا امور ڈائریکٹر جنرل لیو جنسونگ نے گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق کی قیادت میں چین کے دورے پر آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔لیو جنسونگ نے سربراہ وفد اور دیگر ممبران کو چینی سر زمین پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک عشرے میں جن منصوبوں پر کام کیا گیا ان میں دونوں دوست ممالک کی کاوشیں سراہے جانے کے قابل ہیں۔ اس میں کئی اہم منصوبے شامل رہے ہیں جن میں بندر گاہیں، ہوائی اڈے، شاہراہیں، پل، ہسپتال اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو مکمل کرنے کے بعد فعال کر دیا گیا ہے
جو نہ صرف قومی و اجتماعی ترقی کی راہ ہموار کرینگے بلکہ گوادر کے مقامی لوگ بھی ان منصوبوں سے فیض پا رہے ہیں۔چین بلوچستان اور گوادر میں بالخصوص اقتصادی ترقی اور دیگر فلاحی امور کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے جس کے حصول کے لئے سرمایہ کاری جاری ہے جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاک چین دوستی کے برگ و ثمر سب کے لئے یکساں ہیں جس سے تمام خطوں اور قبائل کے لوگ فایدہ اٹھا رہے ہیں۔ دو طرفہ تعلقات علاقائی و عالمی سطح پر سود مند ثابت ہو رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان حکومت ، تھنک ٹینکس ، جامعات ، عوامی اداروں ، میڈیا اور دیگر طبقات کے ساتھ رابطوں میں تیزی تعلیم سمیت دیگر روزگار کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے تعاون جاری رہے گا۔ تاکہ عوام علاقہ کو یہ باور کرایا جا سکے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ ان کے روشن مستقبل، اعلی معیار اور دیر پا فوائد کا ضامن ہے
دونوں ممالک کو تعلقات مزید بہتر کرنے اور ترقیاتی منصوبوں میں توازن برقرار رکھنے کے لئے سلامتی بنیادی شرط ہے انسداد دہشت گردی کی وجوہات سے نمٹنے کی کوشش کی جائے۔ مستقل امن اور استحکام صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ غربت، بے روزگاری کو جڑ سے ختم کیا جائے اور اپنے ذاتی معاملات میں بیرونی مداخلت و دہشت گردی کی روک تھام اور خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش بھی کی ہے لیو جنسونگ نے شکر پڑیاں پارک میں واقع یادگار پاکستان پر لکھے اقبال کے اس شعر کا تذکرہ بھی کیا افراد کے ہاتھوں میں ہے۔
حکومت چین پر امید ہے کہ پاکستان سیاسی استحکام اور ان منصوبوں کے تسلسل کو قائم رکھ کر اپنے حالات کو مد نظر رکھ کر ترقی و خوش حالی کی منازل طے کرتا رہےگا۔ سربراہ وفد گوادر یونیورسٹی کے وائس ڈاکٹر صابر اور دیگر اراکین نے پاک چین تعلقات اور پاکستان کی ترقی کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین کے عوام محنتی، مہذب، شائستہ، منظم، اور شفیق ہونے کے ساتھ ساتھ معاملات زندگی پر گہری نظر بھی رکھتے ہیں صدر شی جن پنگ کے قیادت میں چین نے ہمسایہ ملک کی حیثیت سے جو پر خلوص اور باہمی فائدوں کو مد نظر رکھ کر سفارت کاری کی وہ قابل ستائش ہے پچھلے کئی سالوں سے پاک چین اقتصادی راہداری کے تعمیراتی منصوبوں پر کام تسلسل سے جاری ہے جن دیگر علاقوں کے ساتھ خاص کر بلوچستان اور گوادر کی ترقی میں ایک اہم قدم ہے گوادر کے عوام اس بات کا فہم و ادراک رکھتے ہیں کہ سی پیک کی تاثیر، جامعیت، اور عالمی فوائد ان کی ترقی کے ضامن ہے۔