کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ و دستی بم حملہ،اہلکار زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں گشت پر معمور پولیس کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا ہے . پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارزخمی ہوا ہے جس کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے .

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، پولیس کی جوابی فائرنگ سےحملہ آور فرار ہوگیا . پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے . . .

متعلقہ خبریں