غیر قانونی عمارتوں کیخلاف کارروائی ہوگی، کمشنر کوئٹہ نے احکامات دیدیے


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک سرکلر کے مطابق کمشنر کوئٹہ ڈویژن کےاحکامات کی روشنی میں ضلع کوئٹہ میں بغیر این او سی رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں/کاروباری پلازوں کی تعمیر کے خلاف کیوڈی اے ،ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو روزانہ کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لانے اور اس کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے کہا گیا ہے کہ ضلع کوئٹہ کے رہائشی علاقوں میں تجارتی کاروبار چل رہا ہے.ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے روک تھام کو یقینی بنایا جائے اس کے علاو¿ہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کی زیر تعمیر سڑکوں پر زرعی زمین کو تجارتی عمارات / رہائشی فلیٹ میں تبدیل کرنے والوں کی بھی جانچ پڑتال کی جائے
جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ سے سکنی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی روک تھام اور زراعی زمین کو تجارتی مقصد کے لئے حیثیت کے تبادلے کرنا،زراعت کی زمین کے قریب / ساتھ یا کوئٹہ ترقیاتی پیکج کے زیر تعمیر سڑکوں کی زمین کے ساتھ کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ کوئٹہ میں تجارتی عمارات / پلازہ / فلیٹ کی تعمیرمیں بلڈنگ کوڈ، بلوچستان بلڈنگ کنٹرول اور ٹاو¿ن منصوبہ بندی کے قوانین 2022 کے تحت قابل اختیار اتھارٹی سے بغیر کسی قبل منظوری / ?NOC کی تعمیر کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔