بلوچستان کے مقامی میڈیا کیساتھ بہتر تعلقات حکومت بلوچستان کا وژن ہے‘جان اچکزئی کا دورہ ڈیلی قدرت ‘ڈیلی قدرت ڈیجیٹل کی تعریف
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر اطلاعات حکومت بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مقامی میڈیا کیساتھ بہتر تعلقات حکومت بلوچستان کا وژن ہے‘صوبے کے مقامی اخبارات اور ڈیجیٹل میڈیا عوام کی اصل آواز ہونے کیساتھ ساتھ حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادار کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز روزنامہ قدرت کوئٹہ کے دفتر کے دورے کے موقع پر کیا ۔
جان اچکزئی نے روزنامہ قدرت کے مختلف سکیشنز کو دورہ کیا اور سٹاف و انتظامیہ سے گفتگو کی۔اس موقع پر جان اچکزئی کو خصوصی طور پر ڈیلی قدرت ڈیجیٹل سیکشن کے کام اور نئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی‘صوبائی وزیر نے روزنامہ قدرت ڈیجیٹل کو بلوچستان کی بہترین آواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیلی ڈیجیٹل جس انداز میں کام کرکے بلوچستان کے عوام کی آواز دنیا تک پہنچاتا ہے وہ قابل تعریف ہے ‘
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کی سربراہی میں حکومت بلوچستان کا ویژن ہے کہ یہاں کے مقامی میڈیا کو پروموٹ کیا جائے ‘
جان اچکزئی نے بلوچستان کے اخبارات کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہر قسم کے حالا ت میں جس انداز میں اخبارات نے حکومت بلوچستان کے موقف کو عوام تک پہنچایا اسکی مثال کہیں نہیں ملتی‘انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اخبارات اور ڈیجیٹل میڈیا کو پروموٹ کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی