بلوچستان میں قتل وغارت گری میں براہ راست بھارت ملوث ہے، نگران وزیر اعظم کاانٹرویو

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہونیوالی قتل و غارت گری میں براہ راست بھارتی ریاست ملوث ہے، بھارت کا رویہ پوری دنیا کو جنگ میں دھکیل دے گا۔

سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھا رہا ہے، حکومتوں سے قطع نظر مسئلہ کشمیر پر عالمی سطح پر اپنا موقف پیش کرتے رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کینیڈا کی سرزمین پر انسانیت کا قتل کیا، ہردیپ سنگھ معصوم تھے،ہم تو بھارت کو بھگت رہے ہیں، آج دنیا کو بھی بھارت کے چہرے کا پتا چل رہا ہے، کلبھوشن یادیو کی صورت میں بھارتی جاسوس سب کے سامنے ہے۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہندوتوا کا ایجنڈا خطے اور دنیا کو جنگ میں دھکیل سکتا ہے، بھارت نے جو کیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بھارت میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔نگران وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بجلی کے بل نسبتاً کم ہوں گے، پاور سیکٹر کی اصلاحات ناگزیر ہیں، یہ ماڈل نہیں چل سکتا کہ حکومت مہنگی بجلی بنائے اور سستی دے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جا رہی ہیں، معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Recent Posts

گورنر کے پی مینڈیٹ چور ہیں علی امین گنڈا پور بالکل ٹھیک کر رہے ہیں، رؤف حسن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کہتے ہیں مینڈیٹ چوروں سے…

4 hours ago

عمران خان طلاق کے بعد بیٹی کی تحویل سے متعلق بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال ٹیم کا مختلف علاقوں کا دورہ، عوام کیجانب سے زبردست خیر مقدم

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر فیلڈ ہسپتال ٹیم نے چک جلال دین…

5 hours ago

قومی ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں…

5 hours ago

بلوچستان کے سردار اور وڈیرے بھی مسائل کے ذمہ دار ہیں,امیر جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ مینار…

6 hours ago

سلمان خان کی بہن ارپتا خان سے علیٰحدگی کی افواہ پر بالآخر آیوش شرما کا ردعمل آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) 2019ء میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی بہن ارپتا خان اور اس…

6 hours ago