بلوچستان میں قتل وغارت گری میں براہ راست بھارت ملوث ہے، نگران وزیر اعظم کاانٹرویو

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہونیوالی قتل و غارت گری میں براہ راست بھارتی ریاست ملوث ہے، بھارت کا رویہ پوری دنیا کو جنگ میں دھکیل دے گا .

سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھا رہا ہے، حکومتوں سے قطع نظر مسئلہ کشمیر پر عالمی سطح پر اپنا موقف پیش کرتے رہنا چاہیے .

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کینیڈا کی سرزمین پر انسانیت کا قتل کیا، ہردیپ سنگھ معصوم تھے،ہم تو بھارت کو بھگت رہے ہیں، آج دنیا کو بھی بھارت کے چہرے کا پتا چل رہا ہے، کلبھوشن یادیو کی صورت میں بھارتی جاسوس سب کے سامنے ہے . انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہندوتوا کا ایجنڈا خطے اور دنیا کو جنگ میں دھکیل سکتا ہے، بھارت نے جو کیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بھارت میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے . نگران وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بجلی کے بل نسبتاً کم ہوں گے، پاور سیکٹر کی اصلاحات ناگزیر ہیں، یہ ماڈل نہیں چل سکتا کہ حکومت مہنگی بجلی بنائے اور سستی دے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جا رہی ہیں، معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں