افواہوں پر زیادہ توجہ نہیں دیتی، افواہیں جلد دم توڑ جائیں گی، مریم نواز

لندن (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ افواہوں پر زیادہ توجہ نہیں دیتی، افواہیں جلد دم توڑ جائیں گی .

نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، میاں صاحب سے ملاقات کرکے اچھا لگا، میاں صاحب وطن جانے پر بہت خوش ہیں .

انہوں نے کہا کہ 40 سالہ سیاسی جدوجہد میں 11 سال میاں صاحب کی جلا وطنی میں گزرے ہیں، نواز شریف اپنے ملک میں ہی رہنا چاہتے ہیں . انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا مورال بہت اچھا ہے ، جلد ہی وہ پاکستان کی ترقی کے سفر کی قیادت کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں