شالیمار ایکسپریس کی بند ہونے کی خبروں پر محکمہ ریلوے کا بیان سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور سے کراچی کے مابین چلنے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین بند ہونے کی خبروں پر محکمہ ریلوے کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

ریلوے حکام نے شالیمار ایکسپریس کے بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے، ریلوے حکام نے واضح کیا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کی جگہ عوام ایکسپریس کی بحالی کا فیصلہ زیر غور ہے تاہم شالیمار بندش کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ شالیمار ایکسپریس معمول کے مطابق چل رہی ہے اور مسافر شیڈول کے مطابق ٹکٹوں کی بکنگ کروا سکتے ہیں۔ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹرین کی بندش کے حوالے سے اعلیٰ حکام کے فیصلے کے بعد باقاعدہ حتمی حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔