آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے وزارت خزانہ کے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔حکام نے کہا کہ یکم اکتوبر سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے کمی ہوسکتی ہے جب کہ ڈیزل 9 روپے 17 پیسے تک سستا ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 5.58 روپے نیچے آسکتی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے 15 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے تک اضافہ کیا گیا۔