راولپنڈی میں جعلی پارکنگ رسیدیں بناکر فیس لینے والے 5 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پارکنگ رسیدیں بنا کر شہریوں سے بھتہ لینے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا . ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں راجہ طاہر، نقاش، فہیم، کامران اور منصور شامل ہیں، جن سے جعلی رسیدیں بھی برآمد ہوئیں .

ملزمان نے موٹر سائیکل پارکنگ کی زائد فیس وصولی کے لئے جعلی رسیدیں تیار کر رکھی تھیں . وہ کمرشل مارکیٹ میں موٹر سائیکل پارکنگ فیس 10 کی بجائے 20 روپے وصول کر رہے تھے . نیوٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے والے 05 افراد کو گرفتار کیا . پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں