لورالائی میں 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) لورالائی میں 2 گاڑیوں کے مابین خوفناک تصادم میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈی جی خان شاہراہ پر پک اپ اور بس میں خوفناک تصادم ہوا، جس میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو لورالائی اسپتال منتقل کیا۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔