لورالائی میں 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) لورالائی میں 2 گاڑیوں کے مابین خوفناک تصادم میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے . ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈی جی خان شاہراہ پر پک اپ اور بس میں خوفناک تصادم ہوا، جس میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے .

جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں . اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو لورالائی اسپتال منتقل کیا . حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں