پرینیتی چوپڑا کی محفلِ موسیقی آج ہوگی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی 90 کی دہائی کے گانوں پر مبنی محفلِ موسیقی آج شام اودے پور میں منعقد ہوگی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج شام ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی محفلِ موسیقی کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لیے 90 کی دہائی کے گانوں کی ایک خصوصی فہرست تیار کی گئی ہے۔
یہ محفلِ موسیقی بھارتی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے شروع ہونے کی توقع ہے جس میں پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے اہلخانہ سمیت قریبی دوست شرکت کریں گے۔محفلِ موسیقی سے قبل بھارتی وقت کے مطابق آج صبح 11 بجکر 30 منٹ پر ‘دی لیلا پیلس’ میں پرینیتی اور راگھو کی ہلدی کی رسم ہوئی تھی لیکن اس رسم کی کوئی تصویر اب تک منظرِ عام پر نہیں آسکی۔
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا 24 ستمبر کو سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں اور گزشتہ روز یہ جوڑا اپنے اہلخانہ سمیت راجستھان کے شہر اودے پور پہنچ گیا تھا جہاں اُن کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی منگنی رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔