امریکا(قدرت روزنامہ)امریکی اداکارہ و ماڈل جی جی حدید اور امریکی اداکار و فلم پروڈیوسر لیونارڈو ڈی کیپریو کا رشتہ چند ماہ کے بعد ہی ختم ہو گیا ہے جس کی ایک حیران کُن وجہ سامنے آئی ہے . غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جی جی حدید نے لیونارڈو ڈی کیپریو کو کچھ ماہ ڈیٹ کرنے کے بعد خیرباد کہہ دیا ہے، جی جی حدید نے یہ فیصلہ اس وقت لیا جب اُنہیں احساس ہوا کہ لیونارڈو اُن کی خاطر کلب یا غیر مناسب پارٹیوں میں جانا نہیں چھوڑے گا .
یاد رہے کہ 28 سالہ ماڈل جی جی حدید کی اپنے سابق بوائے فرینڈ زین ملک کے ساتھ ایک بیٹی بھی ہے . جی جی حدید زین کے بعد کسی ایسے شخص سے ملاقات کرنا چاہتی تھیں جسے وہ اپنے بیٹی سے بھی ملوا سکے، مگر 48 سالہ فلم ’ٹائٹینک‘ کا اداکار جی جی کے معیار کے مطابق پورا نہیں اتر سکا .
غیر ملکی خفیہ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اگرچہ یہ جوڑی اب رومانوی طور پر ایک ساتھ نہیں ہے مگر تاحال ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہے . غیر ملکی خفیہ ذرائع کا بتانا ہے کہ ’لیونارڈو اور جی جی اب اکٹھے نہیں ہیں . ‘
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لیونارڈو ڈی کیپریو نے جی جی حدید کے ساتھ ڈیٹنگ کو قبول کر لیا تھا جبکہ جی جی حدید نے لیو کی عجیب و غریب تقریبات میں شرکت کی بنا پر یہ فیصلہ لیا کہ وہ ہالی ووڈ کے اتنے بڑے اداکار کے ساتھ رومانس جاری نہیں رکھ سکتیں .
ذرائع کا بتانا ہے کہ لیونارڈو بہت زیادہ سفر کرتا ہے اور بہت زیادہ باہر جانا پسند کرتا ہے اور یہ تمام عوامل جی جی کے لیے تشویش کا باعث تھے، جی جی کو گھر بسانے والا ہمسفر چاہیے جبکہ لیو صرف ڈیٹنگ کی حد تک ہی تعلق رکھنا چاہتے ہیں .
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونارڈو اور جی جی کے درمیان ایک خاص تعلق تھا مگر لیو سے متعلق اِن سب عوامل نے جی جی کو لیو سے دور کرنے پر مجبور کیا . ان عوامل کی بنیاد پر جی جی کو لیونارڈو سے الگ ہونے کا سخت فیصلہ کرنا پڑا کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کا بوائے فرینڈ کلبوں اور تقریبات میں جائے اور ہر وقت باہر رہے . خفیہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جی جی چاہتی ہیں کہ کوئی ہاتھ پر ہاتھ دھر کا اُن کا ہمسفر بننے کی ہامی بھر لے .
خفیہ ذرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ ’جی جی کا کہنا ہے کہ میں کسی کو بھی سنجیدگی سے ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی جب تک کہ میں اس شخص کا اپنے بیٹی کے ساتھ تعارف نہ کروا دوں . ‘ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ جی جی اور لیو ’آخرکار رومانوی تعلق کے بجائے بطور دوست قریب ہو گئے ہیں . ‘
واضح رہے کہ جی جی حدید اور لیونارڈو ڈی کیپریو کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں پہلی بار رواں سال مئی میں سامنے آئی تھیں . امریکی اداکار و فلم پروڈیوسر لیونارڈو ڈی کیپریو امریکی اداکارہ و ماڈل جی جی حدید کے ساتھ ڈیٹنگ میں مصروف ہیں .