قومی ٹیم کے ویزوں کا معاملہ سنگین،بھارت نے تاحال این او سی جاری نہ کیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں شرکت کےلیے قومی اسکواڈ کے بھارتی ویزوں کے اجرا کا تاحال تاخیر کا شکار ہے، بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے اب تک این او سی ہی جاری نہیں ہوا . ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ این او سی نہ ملنے کی وجہ سے اسکواڈ کے ویزے تاخیر کا شکار ہیں .

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 رُکنی اسکواڈ کے کاغذات دو ہفتے قبل بھجوائے گئے تھے، بھارتی ہائی کمیشن کو ویزا جاری کرنے کےلیے اپنی وزارت داخلہ کا این او سی درکار ہے .

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ ایشیا کپ سے وطن واپسی پر جمع کروائے گئے تھے، پاکستان واحد ٹیم ہے جس کو تاحال بھارتی ویزے جاری نہیں ہوئے . ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئی سی سی کی جانب سے یہ ایک ہی جواب بار بار دیا جارہا ہے کہ ویزوں پر کام جاری ہے، جلد جاری ہوجائیں گے .


یادرہے کہ قومی اسکواڈ نے ابتدائی پلان کے مطابق دبئی میں قیام کے بعد بھارت جانا تھا، ویزوں میں تاخیر کے باعث اب اسکواڈ 26 ستمبر کو براستہ دبئی بھارت پہنچے گا .

. .

متعلقہ خبریں