پاکستانی مداح بھی اب عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی نئی فلم دیکھ سکیں گے


ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ معروف او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پرائم پر ریلیز کردی گئی چناں چہ اب پاکستانی مداح بھی یہ فلم دیکھ سکیں گے۔
فلمساز کرن جوہر نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب راکی اور رانی کی پریم کہانی ایمازون پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کے وہ مداح جو فلم کو سینما میں جاکر نہیں دیکھ سکے اب وہ نئے کامیڈی ڈراما فلم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دیکھ سکیں گے۔
کرن جوہر نے اس فیملی ڈرامے میں عالیہ اور رنویر کے ساتھ انڈسٹری کے نامور سینئر اداکاروں دھرمیندرا، شبانہ اعظمی اور جیا بچن کو بھی شامل کیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)


فلم میں انڈسٹری کے تین بڑے لیجنڈز کو ایک ساتھ دیکھنا شائقین کو بہت پسند آیا کیوں کہ ان کی مشترکہ فلمیں بہت کم بنی ہیں۔
’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ ایک نوجوان جوڑے کے گرد گھومتی ہے جنہیں اپنی شادی کیلئے فیملی کی طرف سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ فلم نے ریلیز ہوتے ہی انڈسٹری میں بہت تعریف سمیٹی اور اس نے پوری دنیا سے 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔