ثانیہ مرزا نے پرینیتی چوپڑا کی شادی میں شرکت کی تصدیق کردی


ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستان کے کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آج ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں اپنی دوست پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت کریں گی۔
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی سے ایک دن پہلے ثانیہ مرزا نے اپنی دوست کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا۔

ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پرینیتی چوپڑا کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ نے ثانیہ مرزا کو جھپی ڈالی ہوئی ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری میں پرینیتی چوپڑا کو اُن کی شادی کے لیے مبارکباد دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ ‘اب تمہیں سب سے بڑی جھپی دینے کی باری میری ہے’۔
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا آج راجستھان کے شہر اودے پور میں سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔
راگھو اپنی دلہنیا پرینیتی کو لینے کے لیے میواڑی انداز میں سجی ایک کشتی میں ‘دی لیلا پیلس’ جائیں گے۔راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی منگنی رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔