صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروںمیں سکھ برادری کیجانب سے احتجاج کیا جارہا ہے ‘ بلوچستان میں مقیم سکھ برادری کا کہنا ہے کہ کینڈا میں خالصتان تحریک کے سربراہ کے قتل کے بعد ہندوستان کی دہشتگردی دنیا پر آشکار ہوچکی ہے ‘ آج کینڈا سمیت دنیا کے بڑے بڑے ممالک آج ہندوستانی دہشتگردی کا اعتراف کررہے ہیں ‘ خالصتان تحریک کے سربراہ کے قتل میں مودی اور شرپسند بی جی پی براہ راست ملوث ہے . انہوں نے کہا کہ کینڈا کے وزیر اعظم نے اعتراف کیا ہے کہ خالصتان تحریک کے سربراہ کے قتل میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی کا کردار ثابت ہوچکا ہے ‘ بلوچستان میں مقیم سکھ رہنمائوں نے کینڈا کے وزیر اعظم اور حکومت کے کردار اور واضح موقف پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جیسے کینڈا کی حکومت نے سٹینڈ لیا ہے اسکی مثال کہیں نہیں ملتی . انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان میں دہشتگردی میں ہندوستان کی براہ راست مداخلت کے بعد اب مودی نے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی دہشتگردی پھیلانا شروع کردیا ہے ‘ بلوچستان میں مقیم سکھ رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک مودی اور اس کے ساتھیوں کو سزا نہیں دی جاتی تب تک دنیا انڈیا کا مکمل تجارتی بائیکاٹ کرے . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کینڈا میں سکھ رہنما کے قتل کیخلاف کوئٹہ اور اندرون بلوچستان مقیم سکھ شہری سڑکوں پر آگئےاقوام متحدہ سے انصاف دلانے کا مطالبہ مودی اور ہندوستان حکومت کیخلاف فوری کارروائی کی جائے ‘ سکھ رہنمائوں کا مطالبہ . گذشتہ دنوں خالصتان تحریک کے سربراہ کی کینڈا میں قتل کیخلاف پاکستان کے دیگر صوبوں کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے .
متعلقہ خبریں