الیکشن سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، منظور وسان

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظورحسین وسان نے کہا ہے کہ عام انتخابات سےپہلےچیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ہوتا دیکھ رہا ہوں . اپنے بیان میں رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا ہے کہ عوام اور جیالے تیاری کریں، 28 جنوری بروز اتوار الیکشن ہوں گے .

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف حالات کو دیکھ کر پاکستان واپس آئیں گے، اکتوبر میں معلوم ہوجائے گا کہ نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں یا نہیں . منظور وسان نے کہا کہ احتساب کا عمل الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گا . ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں اور بیورو کریسی کے ساتھ ساتھ دیگر کا بھی احتساب ہونا چاہیے . رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ان کی جماعت عوام کی طاقت سے حکومت بنائے گی . . .

متعلقہ خبریں