ملک میں عام انتخابات موجودہ ووٹر لسٹوں پر ہوں گے، الیکشن کمیشن


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جا سکے گا، آئندہ عام انتخابات انہی ووٹر لسٹوں پر ہوں گے۔پنجاب بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کا ڈیٹا ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلیا، جس کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 7کروڑ23 لاکھ 10 ہزار 582 ہوگئی ۔ 2018ء کے مقابلے میں پنجاب میں ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 37 ہزار 811ووٹرز کا اضافہ ہوا ۔
دستاویزات کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 87 لاکھ 20 ہزار 67 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 59لاکھ90ہزاڑ 515 ہے۔ 2018ء کے مقابلے میں پنجاب میں رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد میں 65لاکھ98ہزار141 کا اضافہ اور مرد ووٹرز کی تعداد میں50 لاکھ39ہزار 670 ووٹرز کا اضافہ ہوا۔
پنجاب کے 41 اضلاع میں سے سب زیادہ ووٹرز کی تعداد ضلع لاہور میں 67لاکھ 24ہزار 633 ہے۔ لاہور کی کل آبادی ایک کروڑ 20 لاکھ 8ہزار387 ہے۔ لاہور میں مرد ووٹرز کی تعداد 35 لاکھ 78 ہزار725 ہے ۔ لاہور میں خواتین ووٹرز کی تعداد 31لاکھ 45ہزار 908 ہے۔
صوبے میں سب کم ووٹرز ڈسٹرکٹ مری کے ہیں ، جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 931 ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ عام انہی ووٹرز لسٹوں پر ہوں گے۔ ووٹر لسٹوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جا سکے گا ۔