ملک میں عام انتخابات موجودہ ووٹر لسٹوں پر ہوں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جا سکے گا، آئندہ عام انتخابات انہی ووٹر لسٹوں پر ہوں گے . پنجاب بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کا ڈیٹا ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلیا، جس کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 7کروڑ23 لاکھ 10 ہزار 582 ہوگئی .

2018ء کے مقابلے میں پنجاب میں ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 37 ہزار 811ووٹرز کا اضافہ ہوا . دستاویزات کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 87 لاکھ 20 ہزار 67 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 59لاکھ90ہزاڑ 515 ہے . 2018ء کے مقابلے میں پنجاب میں رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد میں 65لاکھ98ہزار141 کا اضافہ اور مرد ووٹرز کی تعداد میں50 لاکھ39ہزار 670 ووٹرز کا اضافہ ہوا . پنجاب کے 41 اضلاع میں سے سب زیادہ ووٹرز کی تعداد ضلع لاہور میں 67لاکھ 24ہزار 633 ہے . لاہور کی کل آبادی ایک کروڑ 20 لاکھ 8ہزار387 ہے . لاہور میں مرد ووٹرز کی تعداد 35 لاکھ 78 ہزار725 ہے . لاہور میں خواتین ووٹرز کی تعداد 31لاکھ 45ہزار 908 ہے . صوبے میں سب کم ووٹرز ڈسٹرکٹ مری کے ہیں ، جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 931 ہے . ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ عام انہی ووٹرز لسٹوں پر ہوں گے . ووٹر لسٹوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جا سکے گا . . .

متعلقہ خبریں