گورنر ہاﺅس سبز رنگ کے برقی قمقموں سے سجا دیا گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاﺅس کو سبز رنگ کے برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔گورنر ہاﺅس کے اندر اور باہر چراغاں ربیع الاوّل کے پورے مہینے جاری رہے گا۔
گورنرسندھ کا کہنا ہےکہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کا دن تمام مسلمانوں کے لیے اہم ترین ہے۔انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاوّل کو تمام عالم اسلام رحمت للعالمین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی آمد کا جشن مناتا ہے۔