پاکستان سے مصر جانے والوں کیلئے نئی ہدایت جاری


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان سے مصر جانے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کردی گئی، مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا گیا . پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اپنی ویب سائٹ پر مسافروں کے لیے ہدایت جاری کردی ہے .


سی اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مصر جانے والے مسافر پولیو ویکسینیشن کا بین الاقوامی سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں . سی اے اے کے مطابق پولیو ویکسین، او پی وی یا آئی پی وی دونوں قابل قبول ہیں .
واضح رہے کہ مصر نے پاکستان سمیت افغانستان، ملاوی، موزمبیق اور کانگو سے آنے والے مسافروں کے لیے پولیو قطرے لازمی قرار دیے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں