جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنسز، جسٹس سردار طارق مسعود نے اپنی رائے دیدی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنسز پر جسٹس سردار طارق مسعود نے اپنی رائے دے دی۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنسز جسٹس سردار طارق کو بھجوائے تھے۔
جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں 10 ریفرنسز دائر کیے گئے تھے، جن میں مالی بےضابطگی پر کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔
سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے بطور چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل ریفرنس اسکروٹنی کےلیے ممبر کمیٹی کو بھجوایا تھا۔تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود نے ریفرنسز پر اپنی قانونی رائے دے دی۔