عبداللہ کادوانی نے پُرستاروں کو کشمکش میں ڈال دیا


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر عبد اللّٰہ کادوانی نے ’جیو ٹی وی‘ کے مقبول ترین ڈراموں ’تیرے بن‘ اور ’خدا اور محبت‘ کے سیکوئلز سے متعلق سوال کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میں مبتلا کر دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پروڈیوسر نے اپنی سیاہ لباس میں ایک تصویر شیئر کی ہے، تاہم اس کے کیپشن نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی اور انہیں مشکل میں ڈال دیا۔
سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بانی عبد اللّٰہ کادوانی نے مذکورہ پوسٹ میں صارفین سے سوال کیا ہے کہ پیارے مداح اور ناظرین! براہِ مہربانی ہمیں یہ بتائیں کہ آپ لوگ پہلے کیا دیکھنا پسند کریں گے؟ خدا اور محبت سیزن 4 یا تیرے بن سیزن 2؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abdullah Kadwani (@abdullah.kadwani)


انہوں نے ساتھی پروڈیوسر اسد قریشی کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ آپ کی ترجیحات اہمیت کی حامل ہیں، ان شاء اللّٰہ ہم جلد ہی اس حوالے سے اعلان کریں گے۔
خیال رہے کہ حال ہی پیش کیے گئے ڈرامے ’تیرے بن‘ نے مقبولیت کے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دیے اور یہ ڈرامہ گزشتہ 3 برسوں کی بلند ترین ریٹنگ پر پہنچ گیا۔
عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی پیشکش ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے اب تک کے تمام سیزن بھی بے حد مقبول ہیں۔اب صارفین و ناظرین کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ کس ڈرامے کی ڈیمانڈ کی جائے اور کسے دوسرے نمبر پر رکھا جائے۔