لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے اتحاد پرویز الہٰی کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے کیا تھا .
گجرات میں چوہدری ظہور الہٰی کی 42 ویں برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بھی شرکت کی .
چوہدری سالک حسین نے ظہور الہٰی کی 42 ویں برسی پر تقریب سے خطاب کیا . ان کا کہنا ہے کہ آج خاندان کے جو لوگ موجود نہیں اس میں ان ہی کا قصور ہے . چوہدری سالک حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب سب کچھ چوہدری شجاعت ہیں دوسرا کوئی نہیں .