نیب نے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کردی‎

کراچی /اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) کی کراچی رجسٹری نے سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دو سابق چیئرمینوں کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کردی۔نیب کراچی میں ریجنل بورڈ کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب کراچی ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی زیر صدارت ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نیب کراچی کے اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن، سابق رکن غلام مصطفیٰ سمیت ایف بی آر سندھ کے عہدیداروں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی

سفارش کی گئی۔نیب کراچی کے بورڈ کے اجلاس میں دیگر کیسز میں انکوائریاں، تفتیش اور دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق بورڈ نے سفارش کی کہ سابق وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، ایف بی آر کے دو سابق چیئرمین عبداللہ یوسف اور سلمان صدیقی اور ایف بی آر کے دیگر افسران اور عہدیداران کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے۔نیب نے عبدالحفیظ شیخ پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے دور میں وزیرخزانہ کی حیثیت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، جس سے قومی خزانے کو 11 کروڑ ایک لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ 2010 سے 2013 تک وفاقی وزیر خزانہ کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔بعد ازاں 2020 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں دوبارہ وزیرخزانہ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا اور رواں برس استعفیٰ دینا پڑا۔ریجنل بورڈ نے کہا کہ محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن کے رکن غلام مصطفیٰ فل، سابق ڈپٹی کمشنر آصف میمن اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے قیمتی سرکاری اراضی غیرقانونی طور پر الاٹمنٹ میں ملوث ہونے پر ریفرنس دائر کیا جائے۔نیب کے مطابق کم لاگت پر قیمتی اراضی کی الاٹمنٹ کی گئی جس سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ نیب کراچی کے اجلاس میں ریونیو ڈپارٹمنٹ کے افسران اور عہدیداروں کے خلاف تفتیش کے دوران ملزم نذیر احمد اور دیگر کے ساتھ پلی بارگین کی منظوری دی گئی۔نیب کے ترجمان نے کہا کہ کراچی غربی کے سابق ڈپٹی کمشنر فیاض سولنگی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی اجازت دے دی، جن پر الزام ہے کہ وہ کرپشن میں ملوث رہے ہیں۔بورڈ نے بلیک اسٹون ڈیولپرز اور دیگر کے خلاف 100 سے زائد متاثرین کی شکایت پر انکوائری کی اجازت بھی دے دی، جن پر الزام ہے کہ وہ عوام کو دھوکا دہی اور گلستان جوہر کراچی کی اسکیم 33 کے منصوبے پیٹل ایونیو ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹ نہیں دئیے۔

Recent Posts

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین جماعتوں…

5 mins ago

برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا

ریو ڈی جنیرو(قدرت روزنامہ)برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرینڈے ڈو سول میں طوفانی بارش سے…

8 mins ago

گرلز کالج جناح ٹاﺅن کے امتحانی مرکز میں طالبہ پر تشدد کا نوٹس لیا جائے، روزینہ خان خلجی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین کوئٹہ فاﺅنڈیشن روزینہ خان خلجی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی…

19 mins ago

ٹرانسپورٹروں کے مطالبات جائز ہیں، ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (ر) کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی میر یاسین…

25 mins ago

بلوچستان کو گیس اور بجلی نہیں دی جارہی، بھاری بھرکم بلوں نے عوام کا جینا محال کردیا، بی این پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر…

32 mins ago

کارکنوں اور اتحادیوں سے ملکر صوبے کی خدمت کریں گے، نامزد گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نامزد گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے بلوچستان کا گورنر نامزد کرنے پر مسلم…

37 mins ago