مریم نواز پاکستان واپسی کیلئے ایئرپورٹ روانہ


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز لندن میں اپنی قیام گاہ ایون فیلڈ ہاؤس سے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئیں . مریم نواز لندن میں چار روز قیام کے بعد آج پاکستان روانہ ہو رہی ہیں .


مریم نواز نے لندن کے چار روزہ دورے میں اپنے بھائی حسن نواز کے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں . ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ نواز شریف، شہباز شریف، اسحاق ڈار اور مریم نواز کی ملاقات میں ہوا .
مریم نواز پاکستان پہنچ کر نواز شریف کے استقبال کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیں گی . وہ لندن سے براستہ عرب امارات پاکستان روانہ ہوں گی .

. .

متعلقہ خبریں