خیبر: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک


خیبر (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر کفایت عرف تور عدنان سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے . پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا .


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے .
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں .

. .

متعلقہ خبریں