عالمی منڈی میں خام تیل سستا

ماسکو(قدرت روزنامہ) خام تیل کی قیمت گزشتہ 2 ہفتے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی . روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ کے دسمبر کیلیے سودے 1.72 فیصد کمی کے ساتھ 91.8 ڈالر فی بیرل میں طے پائے .

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نومبر کے لیے سودے 0.85 فیصد کمی کے ساتھ 88.58 ڈالر فی بیرل میں طے پائے . خام تیل کی یہ قیمتیں 13 ستمبر کے بعد کم ترین سطح پر ہیں . . .

متعلقہ خبریں