کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت ہو گئی، دنیا میں آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر


کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کی فضائیں انتہائی مضر صحت ہو گئیں، جس کی وجہ سے کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ گیا۔ائرکوالٹی انڈیکس کے مطابق بلوچستان کی شمال مغربی ہواؤں کے اثرات کی وجہ سے کراچی کی فضائیں بدستور انتہائی مضر صحت ہیں اور کراچی دنیا بھر میں آلودگی کے اعتبار سے آج تیسرے روز بھی پہلے نمبرپر ہے۔
شہر کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 208 پرٹیکیولیٹ ریکارڈ ہورہے ہیں جب کہ لاہوردنیا بھر کے آلودہ شہروں میں 166پرٹیکیولیٹ کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ کویت سٹی 173پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے اورکوچنگ/ ملائیشیا 153پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
درجہ بندی کے مطابق 151سے 200درجے کی آلودگی مضرصحت سمجھی جاتی ہے اور 201سے300درجے کی آلودگی کو ماہرین انتہائی مضرصحت قرار دیتے ہیں۔ ائرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 301سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہرکرتا ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ا طالوی سفیر کی ملاقات، لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…

1 hour ago

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

2 hours ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

2 hours ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

2 hours ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

3 hours ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

3 hours ago