لمبے قد کے لڑکے سے شادی کروں گی: سحر خان


کراچی(قدرت روزنامہ) شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ سحر خان نے کہا ہے کہ اُنہیں لمبے قد کے لڑکے زیادہ پسند ہیں لیکن اب تک اُنہیں اپنے خوابوں کا شہزادہ نہیں مل سکا۔حال ہی میں سحر خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے اپنے کیریئر سمیت اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کی۔
میزبان نے اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال پوچھا جس پر اُنہوں نے کہا کہ ‘میرے پاس ابھی سوچنے کے لیے بہت کچھ ہے اور فی الحال کیریئر پر توجہ ہے تو ابھی شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہی’۔
سحر خان نے کہا کہ ‘مجھے لمبے قد کے لڑکے زیادہ پسند ہیں لیکن میرے خوابوں کا شہزادہ ابھی تک مجھے ملا ہی نہیں ہے’۔
اُنہوں نے اپنے لائف پارٹنر میں ہونے والی خوبی سے متعلق کہا کہ ‘میرے لیے فیملی بہت اہم ہے تو میرا ہونے والا شوہر ایسا ہو جو اپنے والدین، بہن، بھائیوں کی عزت کرتا ہو، اگر وہ اپنے گھروالوں کی عزت کرے گا تو پھر ہی وہ میری بھی عزت کرے گا’۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ‘کسی بھی لڑکے اور لڑکی کو اپنی فیملی کو اُسی وقت ایک دوسرے کے بارے میں بتانا چاہیے کہ جب وہ ایک دوسرے سے مطمئن ہوں اور اُنہیں یہ یقین ہو کہ وہایک ساتھ خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں’۔
جب میزبان نے سحر خان سے جِنات پر یقین کے بارے میں پوچھا تو اداکارہ نے کہا کہ ‘مجھے پہلے ان پر یقین نہیں تھا لیکن زندگی میں ایک واقعہ ایسا ہوا، جس کے بعد سے بہت ڈر لگتا ہے’.
سحر خان نے اُس واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں اپنی دوست کے گھر تھی، میری دوست نے کہا، اُس کے گھر کسی بابا کی حاضری ہوتی ہے، میں نے اس بات کا مذاق اُڑایا جس کے بعد دوست کے کمرے کی کھڑکی زور زور سے کھٹکنے لگی’۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘اس واقعے کے بعد سے جِنات سے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے’۔

Recent Posts

کرغزستان سے طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

بشکیک(قدرت روزنامہ)کرغزستان سے پرواز تقریباً 140 پاکستانی طلبا کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی،…

11 mins ago

شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اسحاق…

32 mins ago

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

6 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

6 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

6 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

7 hours ago