لاہور (قدرت روزنامہ)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو جعلی، غیر رجسٹرڈ اور اسمگل شدہ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا گیا ہے . اس حوالے سے نگراں وفاقی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ ایسی تمام ادویات کی فروخت، اسٹوریج اور ڈسٹری بیوشن بند کی جائیں، مارکیٹ میں نگرانی کا دائرہ کار بڑھایا جائے .
نگراں وفاقی وزیر صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کو معیاری اور محفوظ ادویات کی بلا تعطل فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں . واضح رہے کہ پنجاب میں جعلی انجیکشن لگنے سے بینائی متاثر ہونے کے اب تک 68 کیسز سامنے آ چکے ہیں .
غیر معیاری انجیکشن سے شوگر کے مریضوں کی آنکھ کے پردے متاثر ہوئے . پنجاب کے نگراں وزیرِ صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ بینائی متاثر کرنے والے انجیکشن پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگا دی ہے .