پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے: صدر پیپلز یونٹی
کراچی (قدرت روزنامہ)پی آئی اے کی نج کاری کے معاملے پر سی بی اے یونین پیپلز یونٹی نے کل اجلاس طلب کر لیا۔صدر پیپلز یونٹی ہدایت اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، یہ قومی اثاثہ ہے۔
ہدایت اللّٰہ نے مزید کہا ہے کہ پی آئی اے کے اندرون و بیرونِ ملک اثاثے فروخت نہیں ہونے دیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پی آئی اے کے فلائٹ کچن کی آؤٹ سورسنگ بھی نہیں ہونے دیں گے۔