پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے: صدر پیپلز یونٹی


کراچی (قدرت روزنامہ)پی آئی اے کی نج کاری کے معاملے پر سی بی اے یونین پیپلز یونٹی نے کل اجلاس طلب کر لیا . صدر پیپلز یونٹی ہدایت اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، یہ قومی اثاثہ ہے .


ہدایت اللّٰہ نے مزید کہا ہے کہ پی آئی اے کے اندرون و بیرونِ ملک اثاثے فروخت نہیں ہونے دیں گے . ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پی آئی اے کے فلائٹ کچن کی آؤٹ سورسنگ بھی نہیں ہونے دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں