سابق وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ و دیگر کیخلاف ریفرنس، سماعت مقرر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیرِ خزانہ عبد الحفیظ شیخ و دیگر کے خلاف نیب ریفرنس پر احتساب عدالت کراچی میں سماعت مقرر کر دی گئی . احتساب عدالت نے عبدالحفیظ شیخ و دیگر کو21 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے .


احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ملزمان کے خلاف ریفرنس بحال ہو چکا ہے . احتساب عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریفرنس کی سماعت جہاں سے رکی تھی وہیں سے دوبارہ شروع ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں