سروسز ہسپتال لاہور میں 50 کروڑ روپے مالیت کے سکینڈل کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ)سروسز ہسپتال لاہور میں قواعدو ضوابط سے ہٹ کر لوکل پرچیز کے ذریعے ادویات سمیت دیگر اشیاء کی خریداری کے سکینڈل کا انکشاف ہوا جس پر محکمہ سپشلائز ہیلتھ پنجاب نے باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہے سکینڈل کے حوالے سے ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر زاہد کا کہنا ہے کہ مذکورہ مبینہ سکینڈل ان کی بطور ایم ایس ہسپتال تعیناتی سے چند روز پہلے کا ہے جبکہ غیر قانونی پرچیز ہسپتال کے سابق اے ایم ایس اور ڈرگ کنٹرول کی ہدایات کی روشنی میں کی گئی تھیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تقریباً 50 کروڑ مالیت کی لوکل

پرچیز فنانس ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بغیر عمل میں لائی گئی اور لوکل پرچیز کے باقاعدہ آڈر جاری کئے گئے۔ اس پرچیز کے سلسلے میں خرچ کی گئی رقم پر بجٹ نمبر لگانے کی تکلیف بھی گوار نہیں کی گئی جبکہ قواعدو ضوابط کے مطابق ہسپتال کے مجموعی بجٹ کا 15 فیصد لوکل پرچیز پر خرچ کیا جاسکتا ہے۔ ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق انہوں نے لوکل پرچیز سے متعلق تمام ریکارڈ وصول کر کے انکوائری ٹیم کے حوالے کردیا ہے۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے سربراہ جے یو آئی کے بیان…

26 mins ago

ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بیورو آف ریونیو نے مالی سال 24-2023 میں ہدف سے زیادہ…

42 mins ago

مولانا فضل الرحمان کا ملک میں ایک بار پھر الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار…

45 mins ago

اداکاری سے قبل ’چوکیداری‘ کا کام بھی کیا، نواز الدین صدیقی کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

53 mins ago

بد قسمتی سے پارلیمان کو چلنے نہیں دیا جاتا، قصور اداروں کا نہیں افراد کا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم پارلیمانی نظام…

1 hour ago

تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 بہن بھائی ڈوب گئے

ہری پور (قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4بہن بھائی ڈوب گئے، لاشیں نکالی…

2 hours ago