جعلی اکاؤنٹس و توشہ خانہ کیس؛ آصف زرداری احتساب عدالت طلب
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اور توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت 3 نے سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کر لیا ہے۔
احتساب عدالت نمبر 3 نے توشہ خانہ کیس میں آصف علی زرداری کے ساتھ یوسف رضا گیلانی کو بھی طلب کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 24 اکتوبر کے لیے نوٹسز جاری کر دیے گئے۔
عدالت نے آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔