رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 200ارب روپے کمی کا امکان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال2023-24 کے دوران ترقیاتی بجٹ میں 150 سے 200 ارب روپے کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزرائے خزانہ کا پی ایس ڈی پی بارے اجلاس ہوا نگران وزیراعلیٰ سندھ، وفاقی و صوبائی سیکریٹری خزانہ و پلاننگ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں اخراجات کو کم کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا صوبے کٹوتی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے منصوبوں کی ترجیحات طے کریں، پرائمری بجٹ خسارے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ترقیاتی بجٹ پر کٹوتی لگائی جائے گی، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔