پشاور؛ گرمی سے پریشان نشئی اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا، ویڈیو وائرل
پشاور(قدرت روزنامہ) گرمی سے پریشان نشئی بینک اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
صوبائی دارالحکومت کے علاقے دلہ زاک روڈ پر نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں نشے کے عادی شخص کے سونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، جس میں گرمی سے پریشان نشئی اے سی کی ٹھنڈک لینے کے لیے اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوا اور دروازہ لاک کرکے سو گیا۔
بعد ازاں پولیس نے وائرل ویڈیو دیکھ کر اے ٹی ایم کا دروازہ کھول کر نشئی کو باہر نکالا۔