عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے خفیہ راز سے پردہ اُٹھادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کپور سے متعلق اہم انکشاف کرکے اُن کا خفیہ راز مداحوں کو بتا دیا . آج رنبیر کپور اپنی 41ویں سالگرہ منارہے ہیں، اس موقع پر اُن کی اہلیہ و اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شوہر کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے .

عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رنبیر کپور کے ساتھ گُزارے گئے زندگی کے چند حسین لمحات پوسٹ کیے اور ساتھ ہی شوہر سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف بھی کیا . اداکارہ نے پوسٹ میں کہا کہ ‘میرے پیار، میرے بیسٹ فرینڈ، میری خوشی کو سالگرہ مبارک ہو، آپ نے میری زندگی کو جادوئی بنا دیا’ . عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے راز سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ ‘اس وقت آپ میرے ساتھ بیٹھ کر اپنے خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں’ . رنبیر کپور کے مداح اکثر تجسس کا شکار رہتے تھے کہ اتنے نامور اداکار نے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ کیوں نہیں بنایا ہوا لیکن اب عالیہ بھٹ کے انکشاف سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ رنبیر کپور کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے جوکہ اُنہوں نے اپنے مداحوں سے خفیہ رکھا ہوا ہے . واضح رہے کہ رنبیر کپور نے 14 اپریل 2022 کو عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کی تھی اور گزشتہ سال 6 نومبر کو جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام راہا رکھا . رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے ابھی تک اپنی بیٹی کا چہرہ عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا ہے . . .

متعلقہ خبریں