لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ، 3 منزلہ کار پارکنگ پلازہ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا


لاہور (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں 3 منزلہ کار پارکنگ پلازہ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے کہا کہ بار کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوا، تقریر کرنا میرا کام نہیں لیکن کچھ چیزیں بیان کروں گا۔
اُنہوں نے کہا کہ مسائل کا حل یقینی طور پر ہونا چاہیے اور دیگر مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ان کا بھی حل ہو گا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ بار ہال کی حالت کو دیکھ کر افسوس ہوا، یہاں جلد تزئین کا کام کرواؤں گا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام وکلاء کمیونٹی کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ رہوں گا، عدالتوں سے جھگڑوں اور عدالتی بائیکاٹ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔