3 تا 10 ربیع الاوّل ساڑھے 4 لاکھ زائرین کی روضۂ رسول ﷺ پر حاضری


سعودی عرب(قدرت روزنامہ)حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگراں ادارے صدارتِ عامہ برائے امورِ حرمین شریفین کی طرف سے مسجدِ نبوی ﷺ اور مسجد الحرام میں زائرین اور نمازیوں کو فول پروف سہولتیں اور خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے .
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 1 ہفتے کے دوران 3 تا 10 ربیع الاوّل مسجدِ نبوی ﷺ میں 50 لاکھ سے زائد نمازیوں اور زائرین کو خدمات کی فراہمی یقینی بنائی گئی .

رپورٹس کے مطابق ان سہولتوں میں روضۂ رسول ﷺ پر زئراین کی حاضری کو منظم کرنے کی سہولت بھی شامل ہے .
ایک ہفتے کے دوران 4 لاکھ73 ہزار 821 زائرین نے روضۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور آپ ﷺ کے صاحبین کے مزارات پر حاضری دی اور دردو پیش کیا . عرب میڈیا کے مطابق اس کے علاوہ 34 ہزار 48 زائرین نے روضہ شریف میں نوافل ادا کیے جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار 436 زائرین کو روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کے دوران فوری ترجمے کی سہولت سے مستفید کیا گیا .
14 ہزار 96 نمازیوں، عمر رسیدہ اور معذور افراد کو وہیل چیئرز کی سہولت بھی فراہم کی گئی . عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 7 دنوں کے دوران پانچوں نمازوں کے دوران 5 لاکھ 64 ہزار 231 نمازیوں نے مسجدِ نبوی ﷺ میں نماز ادا کی .

. .

متعلقہ خبریں