سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: امریکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں اور اسے سراہتے ہیں . ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی انتخابات سے متعلق ہمارےمؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی .

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کر تا . ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرکا کہنا تھا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے قائدحزب اختلاف عمر ایوب اور دیگر سے ملاقات کی جس میں معاشی اصلاحات، انسانی حقوق ، علاقائی سلامتی و دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا . اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ماضی میں محدود تنازعات رہے، خطے میں عدم استحکام سے متعلق ایران کے ارادے مشکوک ہیں . واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان ہے . . .

متعلقہ خبریں