سعودی عرب(قدرت روزنامہ)حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگراں ادارے صدارتِ عامہ برائے امورِ حرمین شریفین کی طرف سے مسجدِ نبوی ﷺ اور مسجد الحرام میں زائرین اور نمازیوں کو فول پروف سہولتیں اور خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 1 ہفتے کے دوران 3 تا 10 ربیع الاوّل مسجدِ نبوی ﷺ میں 50 لاکھ سے زائد نمازیوں اور زائرین کو خدمات کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔رپورٹس کے مطابق ان سہولتوں میں روضۂ رسول ﷺ پر زئراین کی حاضری کو منظم کرنے کی سہولت بھی شامل ہے۔
ایک ہفتے کے دوران 4 لاکھ73 ہزار 821 زائرین نے روضۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور آپ ﷺ کے صاحبین کے مزارات پر حاضری دی اور دردو پیش کیا۔عرب میڈیا کے مطابق اس کے علاوہ 34 ہزار 48 زائرین نے روضہ شریف میں نوافل ادا کیے جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار 436 زائرین کو روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کے دوران فوری ترجمے کی سہولت سے مستفید کیا گیا۔
14 ہزار 96 نمازیوں، عمر رسیدہ اور معذور افراد کو وہیل چیئرز کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 7 دنوں کے دوران پانچوں نمازوں کے دوران 5 لاکھ 64 ہزار 231 نمازیوں نے مسجدِ نبوی ﷺ میں نماز ادا کی۔
لاہور (قدرت روزنامہ )بھارت میں ان دنوں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان نیشنل پارٹی کے بیان کے رد عمل میں…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…